امریکہ نے سمندر میں موجود ایرانی تیل کی فروخت کے لئے 30 دن کی مہلت دے دی

نیویارک (شِنہوا) امریکی محکمہ خزانہ نے ایک عمومی لائسنس جاری کیا ہے جس کے تحت سمندر میں موجود ایرانی تیل پر عائد پابندیاں عارضی طور پر 30 دن کے لئے اٹھا لی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی معطلی کے باعث پیدا ہونے والی تیل کی قلت کو دور کرنا ہے۔
محکمہ خزانہ کے آفس آف فارن ایسٹس کنٹرول کی جانب سے جاری کردہ اس عمومی لائسنس کے بعد بحری جہازوں پر لدے ہوئے ایرانی خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور فروخت کی اجازت دی گئی ہے جو جمعہ تک لوڈ ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ متعلقہ بحری جہازوں کے محفوظ لنگر انداز ہونے، عملے کی صحت و سلامتی کے تحفظ، ہنگامی مرمت، ماحولیاتی تحفظ اور دیگر مختلف خدمات سے متعلق لین دین کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
اس عمومی لائسنس کے تحت دی گئی اجازت میں ایرانی خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی امریکہ میں درآمد بھی شامل ہے۔
امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ یہ عارضی اور مختصر مدتی اجازت سختی سے صرف اس تیل تک محدود ہے جو پہلے سے ہی راستے میں ہے اور یہ نئی خریداری یا پیداوار کی اجازت نہیں دیتی۔
بیسنٹ نے مزید کہا کہ ایران کو اس سے حاصل ہونے والی کسی بھی آمدنی تک رسائی حاصل کرنے میں مشکل پیش آئے گی اور امریکہ ایران پر اپنا زیادہ سے زیادہ دباؤبرقرار رکھے گا تاکہ وہ بین الاقوامی مالیاتی نظام تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔
واشنگٹن پہلے ہی روس اور وینزویلا کے تیل پر پابندیوں میں نرمی کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے زیرِ اہتمام ہنگامی تیل کے ذخائر کو بھی ہم آہنگی کے ساتھ مارکیٹ میں لایا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی
مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان
فرانس میں مظاہرے، 5 لاکھ افراد شریک، لوٹ مار، ہنگامہ آرائی، 400 گرفتار
مودی کی بدترین پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوانوں کی آواز بیرون ملک بھی پہنچ گئی
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر