تنزانیہ میں چینی طبی ٹیم کی جانب سے 700 مریضوں کو صحت کی سہولیات کی مفت فراہمی

دارالسلام (شِنہوا) تنزانیہ میں موجود 27 ویں چینی طبی ٹیم نے ملک کے مغربی علاقے روکوا میں 2 روزہ مفت طبی کیمپ لگایا جس میں 700 مقامی باشندوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کیا گیا۔
تنزانیہ میں چینی سفارت خانے کی نگرانی اور علاقائی حکام کی دعوت پر منعقدہ اس مہم کا مرکز وہ پسماندہ کمیونٹیز اور دور افتادہ آبادی تھی جنہیں صحت کی سہولیات تک محدود رسائی حاصل ہے۔
امراض قلب، سینے اور دل کی جراحی، امراض تنفس، جنرل سرجری اور ہڈیوں کے امراض کے ماہرین نے جامع خدمات فراہم کیں، جن میں مشاورت، جسمانی معائنہ، تشخیص، ادویات کی رہنمائی اور بحالی کے مشورے شامل تھے۔
اس کلینک میں عام بیماریوں کے علاج، دائمی امراض کے انتظام اور صحت سے متعلق آگاہی پر بھی توجہ دی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنزانیہ میں چین کی سفیر چھن منگ جیان نے پاک-چین دیرینہ دوستی پر روشنی ڈالی اور طبی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔
چھن نے بتایا کہ اس ٹیم نے گزشتہ 2 سال میں تنزانیہ کے 10 ہزار سے زائد شہریوں کی خدمت کی ہے جو تنزانیہ کی صحت کی ترقی میں تعاون اور دوطرفہ اشتراک کو وسعت دینے کے چین کے عزم کا اعادہ ہے۔
روکوا کے ریجنل کمشنر ماکونگورو نیریرے نے اس اقدام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صحت کی فوری ضروریات کو پورا کرنے، مقامی خدمات کی صلاحیت بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملی ہے۔
چینی طبی ٹیم کے سربراہ ژانگ کائی نے کہا کہ یہ طبی کیمپ چین-تنزانیہ صحت کے تعاون کے معاہدوں پر عملدرآمد کی جاری کوششوں کی عکاس ہے اور انہوں نے اعلیٰ معیار کی طبی خدمات کی فراہمی اور مقامی کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کے لئے مسلسل لگن کا عہد کیا۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی
مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان
فرانس میں مظاہرے، 5 لاکھ افراد شریک، لوٹ مار، ہنگامہ آرائی، 400 گرفتار
مودی کی بدترین پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوانوں کی آواز بیرون ملک بھی پہنچ گئی
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر