چین کے شی زانگ کی غیر ملکی تجارت میں جنوری تا فروری نمایاں اضافہ

لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت 2026 کے پہلے 2 ماہ میں تقریباً 1.83 ارب یوآن (26 کروڑ 47 لاکھ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15.4 فیصد زائد ہے۔
لہاسا کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برآمدات کی مالیت تقریباً 1.25 ارب یوآن رہی جبکہ درآمدات 57 کروڑ 80 لاکھ یوآن ریکارڈ کی گئیں۔
شی گازے شہر میں ایک زرعی کمپنی کے پیداواری مرکز پر ورکرز تندہی کے ساتھ مقامی سوغات مٹر کی سویوں کے ڈبے ٹرکوں پر لاد رہے تھے جنہیں نیپال بھیجا جانا تھا۔ ایک ہزار 350 کلوگرام پر مشتمل یہ کھیپ خطے کی پھلتی پھولتی زرعی برآمدات کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ مصروف منظر شی زانگ کی مجموعی غیر ملکی تجارت کی سرگرمی کو ظاہر کرتا ہے۔ نجی اداروں نے ترقی میں سب سے آگے رہتے ہوئے مجموعی تجارت کا 58.2 فیصد حصہ لیا جس کی مالیت 1.06 ارب یوآن رہی۔ غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والی کمپنیوں نے 40 فیصد حصہ ڈالا جن کی تجارتی مالیت 73 کروڑ یوآن تک پہنچی۔
جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت 43 فیصد اضافے کے ساتھ 82 کروڑ 80 لاکھ یوآن ہوگئی۔ نیپال کے ساتھ تجارت میں 44.9 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا جو 79 کروڑ 60 لاکھ یوآن تک پہنچ گئی، یہ رقم خطے کی مجموعی تجارت کا 43.6 فیصد بنتی ہے۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی
مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان
فرانس میں مظاہرے، 5 لاکھ افراد شریک، لوٹ مار، ہنگامہ آرائی، 400 گرفتار
مودی کی بدترین پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوانوں کی آواز بیرون ملک بھی پہنچ گئی
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر