امریکہ زیر ترسیل ایرانی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا سکتا ہے، امریکی وزیر خزانہ

نیو یارک (شِنہوا) امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر فوجی حملوں کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی توانائی کی قیمتوں کے پیش نظر زیر ترسیل ایرانی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا سکتا ہے۔
فاکس بزنس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس اقدام سے تقریباً 14 کروڑ بیرل تیل مارکیٹ میں آ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر ہم اگلے 10 سے 14 دنوں تک قیمتیں کم رکھنے کے لئے ایرانی تیل کو ہی ایران کے خلاف استعمال کریں گے جب تک ہم اس مہم کو جاری رکھتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے امریکہ نے عارضی طور پر سمندر میں موجود روسی تیل کی فروخت پر عائد پابندیاں بھی نرم کر دی تھیں اور یہ نرمی 11 اپریل تک برقرار رہے گی۔
بیسنٹ کے مطابق اس اقدام سے عالمی منڈی میں 13 کروڑ بیرل تیل کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کے تزویراتی ذخائر سے تیل جاری کرنے کا حکم دیا ہے اور کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب تیل کی پیداوار بڑھانے کے اقدامات بھی کئے ہیں۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی
مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان
فرانس میں مظاہرے، 5 لاکھ افراد شریک، لوٹ مار، ہنگامہ آرائی، 400 گرفتار
مودی کی بدترین پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوانوں کی آواز بیرون ملک بھی پہنچ گئی
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر