چینی صدر کی صدر آصف علی زرداری کو یوم پاکستان پر مبارکباد

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے صدر آصف علی زرداری کو یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجاہے۔
اپنے پیغام میں چینی صدر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام طویل عرصے سے اپنی قومی خودمختاری، آزادی، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کا مضبوطی سے تحفظ کر رہے ہیں، مختلف خطرات اور مسائل پر قابو پا رہے ہیں اور قومی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں جس سے خطے میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین ایک قریبی دوست کی حیثیت سے پاکستان کی کامیابیوں پر دلی خوشی محسوس کرتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اس سال چین کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کا آغاز اور چین-پاکستان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق اپنی روایتی دوستی کو آگے بڑھائیں گے، تزویراتی روابط اور ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کریں گے اور جدت کے راستے پر مل کر آگے بڑھیں گے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین-پاکستان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور آصف علی زرداری کے ساتھ مل کر ایک نئے دور میں چین-پاکستان مشترکہ مستقبل کی تعمیر کو تیز کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ فوائد پہنچانے کے لئے تیار ہیں۔
چین کے وزیرِاعظم لی چھیانگ نے بھی وزیراعظم محمد شہباز شریف کو یوم پاکستان پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی
مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان
فرانس میں مظاہرے، 5 لاکھ افراد شریک، لوٹ مار، ہنگامہ آرائی، 400 گرفتار
مودی کی بدترین پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوانوں کی آواز بیرون ملک بھی پہنچ گئی
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر