اسرائیلی شہری اپنی ہی فوج کی فائرنگ سے ہلاک

تل ابیب،بیروت(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ شمالی علاقے کے ایک گاؤں میں ایک اسرائیلی کسان اپنے ہی ملک کی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔اسرائیلی شمالی کمان کے سربراہ میجر جنرل رافی میلو نے کہا کہ اس واقعے میں سنگین خامیاں اور آپریشنل غلطیاں سامنے آئی ہیں۔دوسری جانب لبنان کے سرحدی شہر نقورہ میں اقوام متحدہ امن مشن کے ہیڈکوارٹرز پر گولہ گرنے سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ یو این آئی فل کے مطابق حملہ ممکنہ طور پر کسی غیر ریاستی گروہ نے کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے والے ماہرین صورتحال سنبھال رہے ہیں۔ دوسری جانب لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے قصبے ناقورہ پر توپ خانے سے شدید گولہ باری کی ہے اور سفید فاسفورس سے بھرے گولے بھی فائر کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں زمینی جھڑپیں بھی شروع ہو گئی ہیں، جہاں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے اہلکاروں کے درمیان براہ راست لڑائی کی اطلاعات ہیں۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی
مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان
فرانس میں مظاہرے، 5 لاکھ افراد شریک، لوٹ مار، ہنگامہ آرائی، 400 گرفتار
مودی کی بدترین پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوانوں کی آواز بیرون ملک بھی پہنچ گئی
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر