وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، عیدالفطر اور نوروز کی مبارکباد دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے رابطہ کیا، انہیں اور عوام کو عیدالفطر، نوروز کی مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، ایرانی صدر نے بھی اُن کے جذبات کا پرتپاک انداز میں جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بطور ہمسایہ برادر ملک، وزیراعظم نے جاری گشیدگی کے تناظر میں بہادر ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار کیا، شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا ااظہار کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زخمیوں و متاثرین کی جلد صحت یابی اور سلامتی کے لیے دعا کی جب کہ خلیجی ممالک کی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، اِس سنگین صورتِ حال کے پیش نظر اںہوں نے تمام ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی ، مذاکرات اور سفارت کاری کی طرف واپسی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔دوسری جانب شہباز شریف نے کہا کہ اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے، اںہوں نے اُمتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد ویکجہتی کی اہمیت پر زور دیا، جس کی اِس وقت ارشد ضرورت ہے۔علاوہ ازیں پاکستان کی قیادت کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم ن ایرانی قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر