چین میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ تنصیبات 2 کروڑ 10 لاکھ یونٹس سے تجاوز کر گئیں

بیجنگ (شِنہوا) چین میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی چارجنگ تنصیبات میں تیزی سے توسیع کا سلسلہ جاری ہے اور فروری 2026 کے آخر تک چارجنگ پوائنٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ 10 ہزارتک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 47.8 فیصد اضافہ ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق اس مجموعی تعداد میں سے عوامی چارجنگ کی سہولیات کی تعداد 48 لاکھ 34 ہزار رہی، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 28.8 فیصد زیادہ ہے۔
نجی چارجنگ کی سہولیات کی تعداد گزشتہ ماہ کے آخر تک مجموعی طور پر ایک کروڑ 61 لاکھ 76 ہزار یونٹس رہی جس میں گزشتہ سال کی نسبت 54.6 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا جو رہائشی علاقوں میں چارجنگ کی بڑھتی ہوئی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔
قومی چارجنگ انفراسٹرکچر مانیٹرنگ اینڈ سروس پلیٹ فارم سے حاصل کردہ یہ اعداد و شمار الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کے ساتھ ساتھ چین کے ای وی سپورٹ نیٹ ورک کی مسلسل توسیع کو نمایاں کرتے ہیں۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران چین کے ای وی سیکٹر میں ترقی کی رفتار تیز رہی جہاں پیداوار اور فروخت بالترتیب ایک کروڑ 66 لاکھ 26 ہزار اور ایک کروڑ 64 لاکھ 90 ہزار یونٹس رہی، جس میں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 29 فیصد اور 28.2 فیصد اضافہ ہوا۔
اکتوبر 2025 میں چین نے ملک کے ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے 3 سالہ ایکشن پلان متعارف کرایا تھا جس کا مقصد 2027 کے آخر تک ملک بھر میں 2 کروڑ 80 لاکھ چارجنگ سہولیات کا نیٹ ورک قائم کرنا ہے جس میں عوامی چارجنگ کی گنجائش 30 کروڑ کلوواٹ سے تجاوز کر جائے گی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر