عید پر عمران،بشریٰ اور فیملی کی ملاقات کروائیں سہیل آفریدی کا وزیر اعظم کو خط

پشاور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عیدالفطر کے موقع پر بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اہلِ خانہ کی ملاقاتوں کی سہولت فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کو خط ارسال کر دیا ہے۔خط میں وزیراعلیٰ نے نشاندہی کی ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں زیرِ حراست ہیں، اہلِ خانہ کی ملاقاتوں کے حوالے سے معاملہ پہلے بھی اٹھایا جاتا رہا ہے ،وزیراعلیٰ نے خط میں کہا کہ عیدالفطر ایک اہم مذہبی تہوار ہے، اس موقع پر خاندان اور قریبی اہلِ خانہ سے ملاقات کا حق دیا جانا چاہیے یہ زیرِ حراست افراد کا قانونی حق ہے ۔انہوں نے وزیراعظم سے استدعا کی کہ متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کریں تاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ان کے اہلِ خانہ سے ملاقاتوں کا حق دیا جاسکے۔



  تازہ ترین   
سعودیہ، امارات، ترکیہ سمیت کئی ممالک میں آج عید الفطر، فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے سے محروم
جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، افغان دعویٰ مضحکہ خیز ہے: وزارت اطلاعات
ایران جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے، بلومبرگ
ایران سے جنگ شطرنج کا بڑا کھیل، ایرانی بہت ہوشیار اور ذہین ہیں: ٹرمپ
ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا
ایران، لبنان پر حملے جاری، جواب میں حیفہ ریفائنری، ایف 35 نشانہ
ایرانی حملہ، قطر کی ایل این جی پیداواری صلاحیت 5 سال کیلئے 17 فیصد تک ختم
بنیادی ڈھانچے پر دوبارہ حملہ ہوا تو تحمل کا مظاہرہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر