ایرانی حملہ، قطر کی ایل این جی پیداواری صلاحیت 5 سال کیلئے 17 فیصد تک ختم

دوحہ(نیشنل ٹائمز) قطر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد الکعبی نے کہا ہے کہ ایران کے حملوں نے قطر کی ایل این جی پیداواری صلاحیت کو 5 سال کیلئے 17 فیصد تک ختم کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سعد الکعبی نے کہا کہ ایرانی حملوں سے وہ تنصیبات متاثر ہوئیں جہاں سے 17 فیصد برآمدی ایل این جی تیار ہوتی تھی، ان تنصیبات کی مرمت میں 3 سے 5 سال لگ سکتے ہیں، جبکہ مرمت کے اس کام پر 26 ارب ڈالرز لاگت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ قطر کو ممکنہ طور پر 5 سال کیلئے اٹلی، بیلجیم، جنوبی کوریا اور چین کیلئے ایل این جی سپلائی کے معاہدوں کو معطل کرنا پڑ سکتا ہے، معاہدے معطل کرنے کی یہ شق پہلے سے معاہدے کا حصہ ہوتی ہے۔سعد الکعبی کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال نہ صرف قطر بلکہ عالمی توانائی منڈی کیلئے ایک بڑا بحران ثابت ہو سکتی ہے، قطر دنیا کو سب سے زیادہ ایل این جی برآمد کرنے والا ملک ہے۔خیال رہے کہ قطر کے راس الفان گیس پلانٹ پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں ہلچل مچ گئی، یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافہ رپورٹ کیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر