حکومت غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) حکومت نے ملک میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق دستاویزات نہ رکھنے والے افغان شہریوں کی مرحلہ وار واپسی اور غیر رجسٹرڈ افغانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کے مستقبل سے متعلق پالیسی کے تحت بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

افغان مہاجرین کی رجسٹریشن اور دستاویزات کی جانچ سخت کر دی گئی ہے جبکہ سرحدی علاقوں میں افغان شہریوں کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ بارڈر مینجمنٹ کو مزید مضبوط کرنے اور غیر قانونی داخلے کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی اداروں کو افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے ہدایات دی گئی ہیں اور متعلقہ اداروں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ افغان شہریوں کے ڈیٹا پر مبنی تازہ فہرست تیار کی جائے۔



  تازہ ترین   
سعودیہ، امارات، ترکیہ سمیت کئی ممالک میں آج عید الفطر، فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے سے محروم
جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، افغان دعویٰ مضحکہ خیز ہے: وزارت اطلاعات
ایران جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے، بلومبرگ
ایران سے جنگ شطرنج کا بڑا کھیل، ایرانی بہت ہوشیار اور ذہین ہیں: ٹرمپ
ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا
ایران، لبنان پر حملے جاری، جواب میں حیفہ ریفائنری، ایف 35 نشانہ
ایرانی حملہ، قطر کی ایل این جی پیداواری صلاحیت 5 سال کیلئے 17 فیصد تک ختم
بنیادی ڈھانچے پر دوبارہ حملہ ہوا تو تحمل کا مظاہرہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر