امریکا کی یو اے ای کو 4.5 ارب ڈالر کا جدید دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) امریکا نے متحدہ عرب امارات کو جدید دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کی مالیت تقریباً 4.5 ارب ڈالر ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اس معاہدے کے تحت یو اے ای کو جدید لانگ رینج ریڈار فراہم کیا جائے گا جو دور سے آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اس دفاعی معاہدے کی ہنگامی بنیادوں پر منظوری دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ جدید ریڈار تھاڈ (THAAD) سسٹم کے ساتھ منسلک ہوگا اور سرحد تک پہنچنے سے پہلے ہی بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ معاہدے میں 12 جدید سینسرز اور کمیونیکیشن سسٹمز بھی شامل ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کو 2 کنٹرول سینٹرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

امریکی حکام کے مطابق اس جدید دفاعی نظام سے امارات اپنی فضائی حدود کو ہر سمت سے زیادہ مؤثر انداز میں محفوظ بنا سکے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے اہم پیش رفت ہے جبکہ امریکا اس کے ساتھ تربیت، تکنیکی معاونت اور 5 سالہ سروس بھی فراہم کرے گا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر