ٹرمپ کی شی جن پنگ سے ملاقات موخر کرنے کی دھمکی چین کا جنگ بند کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن ،بیجنگ (نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ میرا خیال ہے چین کو بھی آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد کرنی چاہئے کیونکہ چین کو اپنے 90 فیصد تیل کی سپلائی یہاں سے ملتی ہے ۔امریکی صدر ٹرمپ نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں کہاکہ اگر چین نے ایسا نہ کیاتو میں شایدچین کا دورہ مؤخر کر کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ملتوی کرسکتا ہوں۔امریکی صدر کی اس دھمکی کے ردعمل میں چین نے امریکا سے مشرقِ وسطٰی میں فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کامیڈیا سے گفتگومیں کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان صدر ٹرمپ کے دورے کے حوالے سے رابطے برقرار ہیں۔ٹرمپ کی جانب سے آبنائے میں جنگی جہاز بھیجنے کے مطالبے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں لین جیان کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی نے تجارتی راستوں کو متاثر کیا ہے اور اس سے علاقائی اور عالمی امن کو نقصان پہنچا ہے ۔چین تمام فریقوں سے فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کرنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے ،ہم کشیدگی کم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر