خون کا پیاسانیٹ ورک غزہ کی طرح ایران اورلبنان میں بھی سکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہا :ترک صدر

انقرہ(نیشنل ٹائمز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ خون کا پیاسا نیٹ ورک غزہ کے بعد ایران اور لبنان میں بھی سکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
افطار ڈنر سے خطاب میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ اس پاگل پن کی صورت حال کے خلاف ترکیے انسانیت کے حق میں کھڑا ہے ، عقل کا علمبردار ہے اور بحرانوں کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی راہ اپناتا ہے ۔غزہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ دنیا نے وہ مناظر دیکھے ہیں جہاں انسانی زندگی کی کوئی قدر نہیں کی گئی۔ اور عام شہریوں، ہسپتال کی نرسری میں موجود بچوں اور سکول جانے والے بچوں پر بھی بمباری کی گئی۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ کے دوران ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کو بھی نشانہ بنایا گیا اور تقریباً 1700 طبی کارکن اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہوئے ۔



  تازہ ترین   
ایران کے خلاف جنگ کا براہ راست حصہ نہیں بنیں گے: برطانوی وزیراعظم
پاکستانی بہترین سفارتکاری کی دنیا معترف، ایران کا اردو میں اظہار تشکر
رحیم یار خان: بے نظیر انکم سپورٹ سنٹر کی چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق، 76 زخمی
پاکستان اور چین قابلِ اعتماد شراکت دار، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے: دفترخارجہ
ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کھلوانے کی اپیل پر دنیا خاموش، برطانیہ، فرانس، جاپان اور آسٹریلیا کا انکار
ڈونلڈ ٹرمپ ہمت کریں، خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیجیں: پاسداران انقلاب
افغان ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے: وزارت اطلاعات
ایران میں دشمنوں کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں 500 افراد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر