ڈونلڈ ٹرمپ ہمت کریں، خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیجیں: پاسداران انقلاب

تہران(نیشنل ٹائمز) ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا ایرانی بحریہ ختم ہوگئی، اگر ایرانی بحریہ ختم ہوچکی تو صدر ٹرمپ ہمت دکھائیں۔
ایک بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ ابھی وہ میزائل استعمال ہی نہیں ہوئے جو2025میں تیار کئے تھے، جون 2025ء کے بعد تیار میزائل تو ابھی تک سامنے نہیں لائے۔دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیٹو نے ہماری مدد نہیں کی تواس کا مستقبل بہت برا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ اور چین تیل کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کھلوانے کی کوششوں میں شامل ہوں، کہا چین نے مدد نہیں کی تو چینی صدر سے ملاقات تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ سب کے لیے کھلی ہے، یورپی ممالک نے آبنائے ہرمز کے لیے رابطہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر