نیتن یاہو کے غائب ہونے پر تشویش بڑھ رہی:نجم سیٹھی

لاہور (نیشنل ٹائمز) دنیا نیوز کے پروگرام ” آج کی بات سیٹھی کیساتھ “میں میزبان نجم سیٹھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم منظر سے غائب ہیں ، سوال یہی اٹھتا ہے کہ وہ کہاں ہیں زندہ ہیں یا نہیں ، وہ میڈیا پر دکھائے نہیں جا رہے ، جہاں وہ تھے وہاں بہت زیادہ بمباری ہوئی تھی ، ابھی ان کے بارے کوئی کنفرم خبر نہیں ہے ، وہ مارے گئے ہیں یا نہیں ، مگر امریکا اور اسرائیل نے جنگ شروع ہونے پر یہی دھمکی دی تھی کہ ایرانی لیڈر شپ کو نشانہ بنایا جائے گا ، انہوں نے ایسا ہی کر کے دکھایا ، وہ تو ہر روز شہید کیے جا رہے ہیں ، سپریم لیڈر کو مار دیا ، ٹرمپ کہہ رہا ہے نئے لیڈر کو بھی مار دیں گے ، آج پاسداران نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اگر زندہ ہے تو اسے ڈھونڈ کر ماریں گے ، وہ کر سکتے ہیں یا نہیں یہ دوسرا معاملہ ہے ، اگر وہ زندہ ہے تو ٹارگٹ ہو سکتے ہیں ، انٹرنیشنل سیاست میں یہ نیا رخ آ گیا ہے کہ دونوں جانب سے لیڈر شپ کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ٹرمپ اور یورپ نے مل کر قانون بنائے تھے ، جنگ ہو یا امن آپ یہ نہیں کر سکتے وہ نہیں کر سکتے ، جب تک ان کے حق تھے تو قانون چلتے رہے ، انہوں نے خود قانون توڑے ، ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا ، لیڈر شپ کو تاک تاک کر شہید کیا گیا ، اب جب وہ جنگ ہار رہے ہیں تو انہیں قانون یاد آ رہے ہیں ، نیتن یاہو کی موجودہ ویڈیو اے آئی جنریٹڈ بھی ہو سکتی ہے ، پہلے بھی اس پر بحث چلی تھی ، جب تک وہ خود سامنے آ کر میڈیا سے گفتگو نہیں کرتے تو ان کے زندہ ہونے بارے تشویش ہی رہے گی ،چین کے تعلقات پاکستان کے ساتھ مضبوط اور پہلے والی پوزیشن پر ہی ہیں ، صرف اس وقت موقعہ کی مناسبت سے بیان بازی سے گریز کیا جا رہا ہے ، عمران خان کے دور میں پاکستان کی طرف والے سی پیک کو روک دیا گیا تھا ، اب تو سی پیک آن لائن ہے ، ہمارے تعلقات پہلے سے بھی مضبوط ہیں ، صدر زرداری نے حال ہی میں دو ، تین چکر چین کے لگائے ہیں ، چینی فارن منسٹر بھی آئے ہوئے تھے ۔پس پردہ چین ایران کی مدد کررہا ہے ، وہ نہیں چاہتا کہ سامنے آئے اور امریکا کو ایک اور ڈرامہ کرنے کے لیے مل جائے ، ایک بیان میں چین نے کہا ہے کہ ایران ، امریکا ،اسرائیل جنگ بند ہونی چاہیے ، افغانستان میں بھی کشیدگی ختم ہونی چاہیے ، یہی ڈپلومیسی ہوتی ہے ۔



  تازہ ترین   
ایران کے خلاف جنگ کا براہ راست حصہ نہیں بنیں گے: برطانوی وزیراعظم
پاکستانی بہترین سفارتکاری کی دنیا معترف، ایران کا اردو میں اظہار تشکر
رحیم یار خان: بے نظیر انکم سپورٹ سنٹر کی چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق، 76 زخمی
پاکستان اور چین قابلِ اعتماد شراکت دار، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے: دفترخارجہ
ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کھلوانے کی اپیل پر دنیا خاموش، برطانیہ، فرانس، جاپان اور آسٹریلیا کا انکار
ڈونلڈ ٹرمپ ہمت کریں، خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیجیں: پاسداران انقلاب
افغان ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے: وزارت اطلاعات
ایران میں دشمنوں کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں 500 افراد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر