ایران کے خلاف جنگ کا براہ راست حصہ نہیں بنیں گے: برطانوی وزیراعظم

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا کوئی آسان ٹاسک نہیں، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ فوری بند ہونی چاہئے۔برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم گلف میں جنگ نہیں چاہتے، جنگ کی وجہ سے گیس، تیل اور فرٹیلائزر کی قیمتیں بڑھی ہیں، ہمارا مقصد اپنے ریجن کے لوگوں کو محفوظ کرنا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ برطانیہ ایران جنگ میں براہ راست شامل نہیں ہوگا، جنگ ختم ہونے کے بعد ایران کے ساتھ مذاکراتی معاہدہ ضرور ہوگا، عالمی برادری جنگ کے جلد حل کے لئے کوششیں جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کو روسی صدر پیوٹن کے لئے فائدہ مند موقع نہیں بننے دیا جا سکتا، ہمیں اپنے دفاع کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، میں جلد یوکرین کے صدر سے ملاقات کروں گا۔برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ سمندری آمدورفت کی بحالی کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، 92 ہزار برطانوی شہری مشرق وسطیٰ سے واپس آئے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کو فوری بند ہونا چاہئے، جنگ کا خاتمہ ہی ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتوں کو تیزی سے نیچے لانے کا راستہ ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کے خلاف جنگ کا براہ راست حصہ نہیں بنیں گے: برطانوی وزیراعظم
پاکستانی بہترین سفارتکاری کی دنیا معترف، ایران کا اردو میں اظہار تشکر
رحیم یار خان: بے نظیر انکم سپورٹ سنٹر کی چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق، 76 زخمی
پاکستان اور چین قابلِ اعتماد شراکت دار، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے: دفترخارجہ
ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کھلوانے کی اپیل پر دنیا خاموش، برطانیہ، فرانس، جاپان اور آسٹریلیا کا انکار
ڈونلڈ ٹرمپ ہمت کریں، خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیجیں: پاسداران انقلاب
افغان ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے: وزارت اطلاعات
ایران میں دشمنوں کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں 500 افراد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر