تہران(نیشنل ٹائمز)ایران کے شمال مغربی صوبے میں 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کی کوشش کی اور ملک کی فوجی و سکیورٹی تنصیبات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی سازش کی۔پاسداران انقلاب سے منسلک نیوز ایجنسی تسنیم نے استغاثہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کیلئے کام کرنے والے متعدد نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا گیا اور ایران کے شہر عرمیہ میں 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا،ان پر الزام ہے کہ یہ فوج، پولیس اور سکیورٹی مقامات کی معلومات اسرائیل کو بھیج رہے تھے ۔ دوسری طرف بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران کے پاسدارانِ انقلاب کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔بحرین کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں دہشت گرد دہشت گردی کے منصوبے بنانے میں بھی ملوث ہیں جبکہ ان کاایک ساتھی بیرون ملک فرار ہوگیا۔
ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنیوالے 20افراد گرفتار



