پاکستان ،افغانستان اختلافات مذاکرات سے حل کریں:چین

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) چین نے زور دیا ہے کہ پاکستان اورافغانستان فوری جنگ بندی کی طرف بڑھیں اور اختلافات مذاکرات اورمشاورت سے حل کریں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور کہا کہ چین کے افغان امورکے خصوصی ایلچی افغانستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کیلئے متحرک ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ طاقت کا مزید استعمال صورتحال کو مزید پیچیدہ اور کشیدگی کو بڑھا سکتا ہے ، امید ہے پاکستان اورافغانستان تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی سے گریزکریں گے ۔ترجمان کے مطابق چین نے دونوں ممالک پرزوردیاہے کہ وہ جلد دو طرفہ مذاکرات کریں، چین دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے فعال کردار جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہے ۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر ایران میں امن کے قیام کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے ۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر