اقوام متحدہ سربراہ کے عہدے کے لئے پانچواں امیدوار بھی نامزد

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر شائع کی جانے والی دستاویزات کے مطابق اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے پانچویں امیدوار کو بھی نامزد کر دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کی صدر اینا لینا بائیربوک اور مارچ کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر مچل والٹز کے دستخط شدہ مشترکہ خط کے مطابق جمہوریہ مالدیپ نے اقوام متحدہ کی سابق انڈر سیکرٹری جنرل ورجینیا گامبا کو عالمی ادارے کے سربراہ کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔
ان کے پیشہ ورانہ خاکے کے مطابق وہ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والی ایک سکالر، ماہر اور جنگ و امن کے مطالعہ کے حوالے سے تسلیم شدہ اتھارٹی ہیں، جنہیں امن اور سلامتی سے متعلق تمام موضوعات، بشمول بحران کے انتظام پر 40 سال سے زیادہ کا متعلقہ تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں دو شعبوں ‘‘بچوں اور مسلح تنازعات (2017-2025) اور نسل کشی کی روک تھام (2024-2025) میں انڈر سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات سرانجام دی ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 20 اپریل کے ہفتے میں امیدواروں کے ساتھ باہمی مکالمے منعقد کرنے کا شیڈول طے کر رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر