نیپال میں آدھے بھرے گیس سلنڈر فروخت کئے جانے لگے

ممبئی (نیشنل ٹائمز)نیپال نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث درآمدی سپلائی میں خلل اور ذخیرہ اندوزی کے خدشات کے پیش نظر آدھے بھرے ایل پی جی سلنڈر فروخت کرنا شروع کر دئیے ،حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد محدود دستیاب گیس کو زیادہ سے زیادہ گھروں تک پہنچانا ہے ۔ ہمالیائی ملک نیپال اپنی تقریباً تمام گیس ضروریات کیلئے بھارت پر انحصار کرتا ہے اور بھارت کی تقریباً 90 فیصد ایل پی جی آبنائے ہرمز سے گزرتی ہے ، جو ایک اہم سمندری گزرگاہ ہے جہاں حالیہ کشیدگی کے باعث بحری آمد و رفت متاثر ہوئی ہے ۔سپلائی میں دباؤ کے باعث بھارت نے بھی گھریلو صارفین، ٹرانسپورٹ اور ہسپتالوں جیسے ضروری شعبوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیپال کا کہنا ہے کہ اس کے پاس فی الحال گیس کی مناسب مقدار موجود ہے تاہم دستیاب ذخائر کو زیادہ عرصے تک چلانے کیلئے سلنڈروں میں گیس کی مقدار کم کر دی گئی ہے ۔نیپال آئل کارپوریشن کے ترجمان منوج کمار تھا کر نے اے ایف پی کو بتایا کہ حکومت نے آدھے بھرے سلنڈر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ جنگ اور قلت کی خبروں کے باعث صارفین ضرورت سے زیادہ خریداری کر رہے ہیں،اس صورتحال میں وہ لوگ متاثر ہو رہے تھے جن کے گھروں میں صرف ایک ہی سلنڈر موجود تھا۔دوسری جانب نیپال کی بجلی کا زیادہ تر انحصار پہاڑی دریاؤں پر قائم ہائیڈرو پاور ڈیموں پر ہے ، جس کی بدولت وہ کوئلے پر انحصار کرنے والے بھارت کو بھی بجلی برآمد کرتا ہے ۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی
مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان
فرانس میں مظاہرے، 5 لاکھ افراد شریک، لوٹ مار، ہنگامہ آرائی، 400 گرفتار
مودی کی بدترین پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوانوں کی آواز بیرون ملک بھی پہنچ گئی
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر