افغان طالبان کی پاکستان میں خوف پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی پاکستان میں خوف پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 مارچ کو افغان طالبان نے پاکستان پر ڈرون حملے کیے، ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے مار گرایا، ملبہ گرنے سے کوئٹہ میں 2 بچے زخمی ہوئے جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں بھی ایک، ایک شہری زخمی ہوا۔
سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 2 ڈرونز کامیابی سے مار گرائے، وزارت اطلاعات
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ حملے عوام میں خوف پھیلانے کی افغان طالبان کی ناپاک کوشش ہے، افغان طالبان کی اشتعال انگیزیوں کے سامنے پاکستان نہیں جھکے گا، افغان سر زمین سے ہونے والی دہشت گردی ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے۔پاک فوج کے ترجمان ادارے کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان دہشت گردی اور اس کی تمام شکلوں کے خلاف ثابت قدمی سے لڑتی رہیں گی، پاکستانی عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رہے گا، آپریشن غضب لِلحق دہشتگردی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر