آپریشن غضب للحق: ٹل اور ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں مکمل تباہ

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر ٹل سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی موثر کارروائی کے دوران افغان طالبان پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جانب سے طاقتور اور فیصلہ کن جواب دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ژوب سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی ایک پوسٹ کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے عناصر وہاں سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن غضب للحق اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر