ایران پر غیر ضروری حملے کر کے خطے کو تنازع میں دھکیل دیا گیا، پاکستانی مندوب

نیویارک(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران پر غیر ضروری حملے کر کے خطے کو تنازع میں دھکیل دیا گیا۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برادر ملک ایران کی سلامتی و خود مختاری کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر حملوں نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، ایسے حملوں سے شدید انسانی بحران پیدا ہوتے ہیں، ایران پر 28 فروری کو ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہیں،پاکستانی مستقل مندوب یواے ای پر ایرانی حملوں سے 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خلیجی ممالک کی جانب سے پیش کردہ ایک قرارداد منظور کر لی ہے جس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خلیجی ریاستوں کے خلاف اپنے حملے فوری طور پر بند کرے، یہ مسودہ قرارداد خلیجی ممالک کی حمایت سے پیش کیا گیا تھا۔ووٹنگ کے دوران قرارداد کے حق میں 13 ووٹ آئے جبکہ دو ممالک نے ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا اور کسی بھی ملک نے اس کی مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔اس قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خطے کے ممالک کے خلاف اپنی کارروائیاں روک دے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر