سلامتی کونسل اجلاس، روس و چین کا شہری آبادی پر حملے بند کرنے کا مطالبہ

نیویارک(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی و چینی مندوبین نے کہا ہے کہ کسی ملک کی شہری آبادی پر حملہ کرنا ناقابل قبول ہے۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی مندوب نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں موجودہ صورتحال پر افسوس ہے، ایران پر حملے فوری بند کیے جائیں۔روسی مندوب نے کہا کہ عرب، خلیجی ریاستوں میں شہری آبادی پر حملے ناقابل قبول ہیں، روسی صدر ایران اور اطراف میں قتل عام روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران بار بار کہتا رہا کہ امریکا اس کیخلاف عرب ممالک کے اڈے استعمال نہ کرے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال تب بگڑی جب امریکا و اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔روسی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ کوئی یہ قرارداد پڑھے گا تو لگے گا کہ ایران نے بلاوجہ حملہ کیا، امریکا و اسرائیل نے ایران کے خلاف جارحیت کی جو حملوں کی بنیادی وجہ ہے۔سلامتی کونسل سے خطاب میں چینی مندوب نے کہا کہ تنازعات کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں، طاقت کا استعمال ہمیشہ نفرت کو تقویت دیتا ہے۔چینی مندوب نے مشرق وسطیٰ میں سویلین آبادی پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔خیال رہے کہ امریکا نے سلامتی کونسل میں روس کی جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی، قرارداد کے حق میں 4 اور مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 9 ارکان غیرحاضر رہے۔دوسری جانب سلامتی کونسل میں ایران کی پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی جس میں ایران سے خلیجی ریاستوں پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا، خلیجی ممالک کی جانب سے تیار مسودہ کے حق میں 13 ووٹ آئے، اس قرارداد پر چین اور روس غیر حاضر رہے۔پاکستان نے خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف پیش قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، قرارداد میں کہا گیا کہ ایران کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور عالمی امن اور سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر