فائیو جی سپیکٹرم کی آج نیلامی انتظامات مکمل، تین کمپنیاں شریک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (NGMS) اور 5G سپیکٹرم نیلامی آج (10 مارچ) کرے گی، پی ٹی اے نے تمام انتظامات مکمل کر لیے۔
پی ٹی اے کے مطابق اس نیلامی میں ملک کی بڑی موبائل ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیاں شرکت کریں گی جن میں جاز، یوفون اور زونگ شامل ہیں جو پہلے ہی فائیو جی ٹیکنالوجی کے ابتدائی ٹرائلز اور نیٹ ورک اپ گریڈیشن کے مختلف اقدامات کر چکی ہیں، توقع ہے نیلامی کے بعد بڑے شہروں میں مرحلہ وار فائیو جی سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن تقریب کی میزبانی کریں گے ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ تقریب کی مہمانِ خصوصی ہوں گی اور خطاب کریں گی۔ڈائریکٹر جنرل (وائرلیس لائسنسنگ) بریگیڈیئر (ر) عامر شہزاد ٹی اے نیلامی عمل پر بریفنگ دیں گے جس کے بعد لائسنس کی نیلامی شروع کی جائے گی۔ نیلامی کیلئے مجموعی طور پر 597.2 میگا ہرٹز سپیکٹرم مختلف فریکوئنسی بینڈز میں پیش کیا جائے گا جن میں 700 میگا ہرٹز، 1800 میگا ہرٹز، 2100 میگا ہرٹز، 2300 میگا ہرٹز، 2600 میگا ہرٹز اور 3500 میگا ہرٹز کے اہم بینڈ شامل ہیں جو جدید فائیو جی اور ہائی سپیڈ موبائل براڈ بینڈ سروسز کیلئے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ٹیلی کمیونی کیشن ماہرین کے مطابق ان بینڈز کی دستیابی کے بعد موبائل آپریٹرز نہ صرف فائیو جی سروس متعارف کرا سکیں گے بلکہ موجودہ فور جی نیٹ ورک بھی مزید بہتر اور مستحکم بنا سکیں گے ۔ سمارٹ سٹیز، خودکار ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، انٹرنیٹ آف تھنگز، مصنوعی ذہانت اور جدید صنعتی آٹومیشن کے شعبوں میں نمایاں ترقی ممکن ہو سکے گی جس سے ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور صنعتی جدت کو نئی رفتار ملے گی۔ فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے حکومت کو نمایاں مالی آمدن کی توقع ہے ، ٹیلی کمیونی کیشن سیکٹر میں اربوں روپے کی نئی سرمایہ کاری کے امکانات بھی روشن ہوں گے ۔ فائیو جی ٹیکنالوجی سے انٹرنیٹ کی رفتار موجودہ فور جی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہو گی اور صارفین کو ہائی ڈیفینیشن ویڈیو سٹریمنگ، آن لائن گیمنگ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور دیگر جدید ڈیجیٹل خدمات تک انتہائی تیز رفتار رسائی حاصل ہو سکے گی۔



  تازہ ترین   
ایران جنگ خاتمے کے قریب، نئی ایرانی قیادت کو بھی مار دیں گے: امریکی صدر
امریکی اور اسرائیلی طیاروں کی نئے سپریم لیڈر کے اعلان کے بعد ایران پر شدید بمباری
پی ٹی اے کے زیراہتمام پاکستان میں 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز
روسی صدر پیوٹن کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سے جنگ ختم کرنے کا مشورہ
بھارت خطے میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان کے ذریعے حملے کروا رہا ہے: پاکستان
ایران کے حملے بڑھ گئے، تل ابیب میں کئی عمارتیں تباہ، مزید 2 اسرائیلی ہلاک
حکومتی بہترین حکمت عملی: تیل بردار جہاز پاکستان پہنچنا شروع
اسرائیل نے لبنان کے شہریوں پر ممنوعہ سفید فاسفورس کا استعمال کیا: ہیومن رائٹس واچ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر