اسرائیل نے لبنان کے شہریوں پر ممنوعہ سفید فاسفورس کا استعمال کیا: ہیومن رائٹس واچ

لندن (نیشنل ٹائمز)یومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے رواں ماہ جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں میں سفید فاسفورس استعمال کیا، جو بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔رپورٹ کے مطابق سات تصاویر کی تصدیق کی گئی ہے جن میں یُحمور کے رہائشی قصبے پر سفید فاسفورس گولہ باری اور کم از کم دو گھروں میں آگ لگنے کے واقعات دکھائے گئے ہیں، یہ واقعہ تین مارچ کو پیش آیا۔ہیومن رائٹس واچ کے محقق رمزی کیس نے کہا کہ رہائشی علاقوں پر اسرائیلی فوج کا سفید فاسفورس استعمال غیر قانونی اور نہایت تشویشناک ہے، جس کے شہریوں پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سفید فاسفورس کے جلانے والے اثرات موت یا ایسے شدید زخم پیدا کر سکتے ہیں جو عمر بھر کی تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔ایچ آر ڈبلیو نے سات تصاویر کی تصدیق اور جغرافیائی محلِ وقوع کی نشاندہی کی ہے جن میں فضائی دھماکے کے ذریعے سفید فاسفورس دکھائی دیتا ہے، اور شہری دفاع کے کارکن گھروں اور ایک گاڑی میں لگی آگ بجھا رہے ہیں۔سفید فاسفورس آکسیجن کے سامنے آتے ہی جل اٹھتا ہے، اور گھروں، کھیتوں اور شہری تنصیبات کو آگ لگا سکتا ہے، بین الاقوامی قانون کے مطابق آبادی والے علاقوں میں فضائی دھماکے کے ذریعے سفید فاسفورس کا استعمال اندھا دھند اور غیر قانونی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر