پشاور(نیشنل ٹائمز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
سہیل آفریدی کیخلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،سینئر سول جج عباس شاہ نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری



