روسی صدر پیوٹن کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سے جنگ ختم کرنے کا مشورہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جنگ و دیگر مسائل پر بات کیلئے روسی صدر پیوٹن کو فون کیا، روسی صدر نے ٹرمپ کو جنگ ختم کرنے کا مشورہ دیا۔کریملن کے مطابق پیوٹن نے ٹرمپ کو ایران سے جنگ ختم کرنے کی تجاویز دیں، ایران، امریکا، اسرائیل جنگ کے بعد ٹرمپ کا روسی ہم منصب سے پہلا رابطہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو اس عہدے پر تعیناتی پر مبارک باد کا پیغام بھیجا تھا۔اپنے پیغام میں صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب ایران کو جارحیت کا سامنا ہے اس اعلیٰ عہدے پر آپ کی ذمہ داریاں یقیناً حوصلے اور لگن کا تقاضا کریں گی، انہوں نے مزید کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ وقار کے ساتھ اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور مشکل حالات میں ایرانی قوم کو متحد رکھیں گے۔صدر پیوٹن نے اپنے بیان میں روس کی جانب سے ایران کے لئے حمایت کا اعادہ بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ روس ہمیشہ ایران کا قابل اعتماد شراکت دار رہے گا۔



  تازہ ترین   
ایران جنگ خاتمے کے قریب، نئی ایرانی قیادت کو بھی مار دیں گے: امریکی صدر
امریکی اور اسرائیلی طیاروں کی نئے سپریم لیڈر کے اعلان کے بعد ایران پر شدید بمباری
پی ٹی اے کے زیراہتمام پاکستان میں 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز
روسی صدر پیوٹن کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سے جنگ ختم کرنے کا مشورہ
بھارت خطے میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان کے ذریعے حملے کروا رہا ہے: پاکستان
ایران کے حملے بڑھ گئے، تل ابیب میں کئی عمارتیں تباہ، مزید 2 اسرائیلی ہلاک
حکومتی بہترین حکمت عملی: تیل بردار جہاز پاکستان پہنچنا شروع
اسرائیل نے لبنان کے شہریوں پر ممنوعہ سفید فاسفورس کا استعمال کیا: ہیومن رائٹس واچ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر