امریکی ٹیرف آگ پر ایندھن ڈالنے کے مترادف :چین

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) چین کے اعلیٰ سفارتکار نے امریکا پر زور دیا کہ وہ بیجنگ کے ساتھ اپنے اختلافات کو ختم کرے کیونکہ دنیا کی دو بڑی معیشتیں تجارتی ٹیرف اور جغرافیائی سیاسی مسائل پر ٹکراؤ کا شکار ہیں۔ چینی عہدے دار وانگ یی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے محصولات اور سپلائی چین میں خلل ڈالنے کی کوششیں آگ پر ایندھن ڈالنے کے مترادف ہیں اور آخرکار نقصان پہنچائیں گی۔ وانگ نے امریکا سے غیر ضروری مداخلت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔علاوہ ازیں چین کے سینئر سفارتکار وانگ یی نے اتوار کو کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کبھی نہیں ہونی چاہیے تھی ۔ بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران وانگ نے کہا کہ مضبوط مکّہ مضبوط وجہ نہیں ہوتی اور دنیا کو “جنگل کے قانون” کی طرف واپس نہیں جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا خطے میں امن کے فروغ کی ضرورت ہے ۔ عالمی تنازعات میں سفارتی اور پرامن حل کی پالیسی اپنائی جائے ۔



  تازہ ترین   
حکومتی بہترین حکمت عملی: تیل بردار جہاز پاکستان پہنچنا شروع
اسرائیل نے لبنان کے شہریوں پر ممنوعہ سفید فاسفورس کا استعمال کیا: ہیومن رائٹس واچ
مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں اسرائیل پر میزائل حملے، لبنان میں جھڑپیں، کئی شہری شہید
امریکا اسرائیل کو واضح پیغام، مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ منتخب
سعودی عرب میں فوجی اڈے پر تعینات ایک اور امریکی فوجی ہلاک
وزیراعظم کا علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب
امریکی صدر کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ، ایرانی حملوں پر تبادلہ خیال
ایرانی حملے جاری رہے تو نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا: سعودی عرب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر