خواتین ترقی یافتہ ،متوازن معاشرے کی بنیاد ، فیصل کریم کنڈی

پشاور (نیشنل ٹائمز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا ایک مہذب، ترقی یافتہ اور متوازن معاشرے کی بنیاد ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق، وقار اور مساوات کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں اس حوالے سے پارٹی کی تاریخ قابلِ فخر ہے ،بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے خواتین کو طاقتور، باصلاحیت اور خود مختار بنانے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ، خصوصاً سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید نے پاکستانی خواتین کو سیاسی، سماجی اور معاشی میدان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کیے ۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول شہید والدہ کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے خواتین کی تعلیم، معاشی خودمختاری اور سماجی تحفظ کو اپنی سیاسی ترجیحات میں شامل کئے ہوئے ہیں ۔



  تازہ ترین   
حکومتی بہترین حکمت عملی: تیل بردار جہاز پاکستان پہنچنا شروع
اسرائیل نے لبنان کے شہریوں پر ممنوعہ سفید فاسفورس کا استعمال کیا: ہیومن رائٹس واچ
مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں اسرائیل پر میزائل حملے، لبنان میں جھڑپیں، کئی شہری شہید
امریکا اسرائیل کو واضح پیغام، مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ منتخب
سعودی عرب میں فوجی اڈے پر تعینات ایک اور امریکی فوجی ہلاک
وزیراعظم کا علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب
امریکی صدر کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ، ایرانی حملوں پر تبادلہ خیال
ایرانی حملے جاری رہے تو نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا: سعودی عرب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر