ریاض(نیشنل ٹائمز) سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے حملے جاری رہے تو اس کے نتجے میں سب سے زیادہ نقصان خود تہران کو ہوگا۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے سعودی مملکت اور دیگر خلیجی، عرب اور اسلامی ممالک پر کیے گئے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں گھناؤنا قرار دیا۔سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ میں اپنی پہلی اموات بھی رپورٹ کی ہیں۔سعودی حکام کے مطابق گولہ رہائشی علاقے میں گرنے سے ایک انڈین اور ایک بنگلہ دیشی شہری جان سے گئے جب کہ 12 دیگر بنگلہ دیشی زخمی بھی ہوئے۔وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری مقامات، ایئرپورٹس اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانا خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، ایرانی حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔سعودی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہوئی، ایرانی حملوں کا تسلسل کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب بنے گا، اگر ایران نے یہی رویہ برقرار رکھا تو اس کا تعلقات پر برا اثر پڑے گا۔سعودی عرب نے تنبیہ کی کہ ایران نے رویہ تبدیل نہ کیا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان خود ایران کو ہوگا۔
ایرانی حملے جاری رہے تو نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا: سعودی عرب



