دبئی کی چمک دمک گئی بھاڑ میں ،امرا ء فرار کے متلاشی

دبئی (نیشنل ٹائمز) دبئی کے امرا ء ہر ممکنہ طریقہ اختیار کر کے اس چمک دمک اور عیش و آرام کے شہر سے نکلنے کی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔وہ خطے میں جاری جنگ سے بچنے کے لیے سینکڑوں ہزاروں ڈالر خرچ کر رہے ہیں، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس تصادم کے ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے ۔یہ صحرائی شہر، جو برسوں سے رئیسوں کے لیے جنت کا سا دروازہ رہا ہے ، کم ٹیکس، محفوظ ماحول، شاہانہ زندگی اور کاروبار دوستانہ حکومتی ماحول کی وجہ سے دلوں کو اپنی طرف کھینچتا رہا ہے ۔مگر اب جب ایرانی میزائل آسمان میں تیر رہے ہیں، اس شہر کی شاندار شہرت پر سایہ پڑنے لگا ہے ۔ کچھ لوگ اپنی جان و مال کی حفاظت کے لیے بھاری رقوم خرچ کر کے باہر نکلنے کے جتن کر رہے جبکہ امارات کی فضائی حدود کا ایک حصہ جزوی طور پر بند ہو چکا ہے ۔ترکی کی رہائشی اور دو بچوں کی ماں ایورم نے کہا، “جب ہم نے آگ دیکھی تو کہا ٹھیک ہے ، اب جانے کا وقت ہے “، اس حوالے سے کہ ایک لگژری ہوٹل میں میزائل کا ملبہ گرنے سے آگ بھڑک اٹھی، جو ان کے گھر کے قریب پام جمیرہ پر واقع ہے ۔ وہ، اس کا شوہر اور دو چھوٹے بچے 2لاکھ ڈالر ادا کر کے پڑوسی عمان سے جنیوا جا رہے جہاں وہ جنگ ختم ہونے کا انتظار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مسقط تک پہنچنے کے لیے انہیں صحرا کے راستے چھ گھنٹے گاڑی چلانی پڑی۔ دبئی کی متغیر خطے میں محفوظ اور مستحکم مرکز کی حیثیت اب خطرے میں ہے ۔ ہوائی جہازوں کی کمی کے سبب قیمتیں بڑھ رہی ہیں، نجی جیٹ آپریٹر بھی سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پرواز سے ہچکچا رہے ہیں۔ عمان کا راستہ سرحد پر بھیڑ کی وجہ سے لوگوں کو عبور کرنے کے لیے تین سے چار گھنٹے انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔اگر جنگ طویل ہوئی تو دستیاب طیارے اور بھی کم ہو جائیں گے ۔



  تازہ ترین   
ایرانی پاسداران انقلاب کا آپریشن وعدہ صادق 4 کا 19 واں مرحلہ شروع کرنے کا اعلان
پاکستان کا بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر تشویش کا اظہار
لبنان میں حماس رہنما شہید، قطر، بحرین اور آذربائیجان میں دھماکے، ایرانی ٹی وی اور ریڈیو نشانہ
وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، مشرق وسطی پر اعتماد میں لیا
قتلِ عام کو روکا، حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا: امریکی صدر
امریکی سینیٹ ایران پر حملہ روکنے میں ناکام، سعودیہ کا ایرانی کروز میزائل گرانے کا دعویٰ
روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کرسکتا ہے: پیوٹن
عراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کر دیا، امریکا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر