قتلِ عام کو روکا، حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا: امریکی صدر

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ہم ایران پر حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا۔
ٹیبل کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ حملہ نہ کرتے تو دو ہفتوں میں ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار بن چکے ہوتے، ایران پر حملے اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکیں گے، حملوں نے ایران کو جوہری معاملے پر کافی پیچھے ہٹا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 4 سال قبل ایران نے ایٹمی ڈیل ختم کر دی تھی، ایرانی قیادت کو تیزی سے ختم کیا جا رہا ہے، ایرانی قیادت کو تیزی سے ختم کیا جا رہا ہے، ایران میں جو لیڈر بننا چاہتے تھے حملوں میں مارے گئے۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں 47 سال سے جاری قتل عام کو روکا، ایران کے معاملے میں ہم بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگی محاذ پر اچھا کر رہے ہیں، صورتحال توقع سے بھی بہتر ہے، کسی نے مجھ سے پوچھا 10 میں سے کتنے نمبر دیں گے؟ میں نے کہا 15 دوں گا۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے میزائلوں اور لانچرز کا صفایا کا جا رہا ہے، ایران اپنے پڑوسیوں اور اتحادیوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے، اوباما کی ایران سے جوہری ڈیل بہت بری تھی، جس میں ایران کو سب کچھ دے دیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر