لبنان میں حماس رہنما شہید، قطر، بحرین اور آذربائیجان میں دھماکے، ایرانی ٹی وی اور ریڈیو نشانہ

تہران، واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی سینیٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر حملے کرنے سے روکنے میں ناکام ہو گیا، امریکا اسرائیل نے ایران پر مزید سیکڑوں میزائلوں سے حملہ کر دیا، ایران سے جواب میں اسرائیل پر حملوں کی 19 ویں لہر کا آغاز کر دیا گیا، سعودیہ نے مزید کئی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران میں جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار 45 ہوگئی، اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں بھی شدت آ گئی، رہائشی کمپلیکس پر حملہ میں 3 افراد شہید،6 زخمی ہو گئے،،،لبنان میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 75 تک پہنچ گئی۔
قطر، بحرین، آذربائیجان میں دھماکے
قطر کے دارالحکومت دوحہ کی فضا میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، دوحہ میں فضائی دفاعی نظام متحرک ہو گیا، میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کیا جا رہا ہے، قطر کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائل دفاعی نظام نے روک لیےبحرین میں بھی ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں۔ایرانی ڈرون آذربائیجان کی حدود میں بھی گر گئے، نخچیوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹرمینل عمارت ڈرون حملے میں متاثر ہو گئی، ایک ڈرون شکرآباد گاؤں کے سکول کے قریب گرا، دو شہری زخمی ہو گئے۔
امریکی اسرائیلی افواج کے ایران پر اب تک 1332 حملے
ایرانی ہلال احمر نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیلی افواج کی جانب سے ایران پر اب تک ایک ہزار 332 حملے ہوئے ہیں، حملوں میں636 مختلف مقامات پر بمباری کی گئی۔امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 105 شہری تنصیبات پر بھی حملے ہوئے، ایرانی ہلال احمر حملوں میں 14 طبی مراکز اور ہلال احمر کی 7 عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، امریکا و اسرائیل نے ایران کے 174 شہروں پر حملے کیے۔
لبنان پر اسرائیلی حملے میں حماس رہنما شہید
لبنانی میڈیا کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملوں میں حماس رہنما شہید ہو گئے، حماس رہنما وسیم العلی اہلیہ سمیت ڈرون حملے میں شہید ہوئے۔
اسرائیل نے حماس رہنما کے گھر پر ڈرون حملہ کیا۔
ایرانی فوج کا کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ
پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ ہم نے علیحدگی پسندوں کے ہیڈکوارٹر اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کر دیاا گروہ مغربی سرحد سے ہمارے ملک میں داخل ہونا چاہتے تھے، وہ امریکی ایما پر ہمارے ملک میں انتشار پھیلانے کے مشن پر تھے۔دوسری جانب عراقی کردستان کے صدر نے ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کرد صدر نيجرفان بارزانی کو فون کیا،صدر عراقی کردستان کا کہنا ہے کہ خطہ کردستان کسی بھی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا۔
امریکا نے بحری جہاز پر حملہ کرکے سنگین جرم کیا: ایران
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکا نے ایرانی بحری جنگی جہاز پر حملہ کر کے سنگین جرم کیا، امریکا نے ایرانی بیڑے کو ایرانی ساحل سے تقریباً 2 ہزار میل دور بین الاقوامی پانیوں تباہ کیا۔عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی بحری جہاز بھارتی بحریہ کا مہمان تھا،جہاز پر تقریباً 130 اہلکار موجود تھے، جہاز کو بغیر کسی پیشگی وارننگ کے نشانہ بنایا گیا، امریکا نے جو خطرناک مثال قائم کی ہے اس پر امریکا پچھتائے گا۔
ایران کی ترکیہ پر میزائل حملے کی تردید
ایران نے ترکیے پر میزائل فائر کرنے کی تردید کر دی، ایرانی فوج نے کہا ہے کہ ترکیے کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں، ایران نے ترکیہ پر میزائل فائر نہیں کیا۔گزشتہ روز ترکیے نے اپنی فضائی حدود میں ایک میزائل کو انٹرسیپٹ کیا تھا۔
چین کا ثالثی کیلئے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہےکہ چین ثالثی کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجے گا۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے تحمل اور اختلافات پُرامن طریقوں سے حل کرنے کے مؤقف کو سراہتے ہیں۔چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کی سرخ لکیر کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی توانائی اور غیر عسکری اہداف پر حملے کرنے چاہئیں۔
روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کرسکتا ہے: پیوٹن
وسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کرسکتا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین روسی گیس اور ایل این جی پر پابندی لگانا چاہتی ہے، روسی گیس اور تیل پر پابندیاں لگیں تو روس کے لیے دیگر منڈیوں کا رخ کرنا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے: ایرانی پاسداران انقلاب
ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہےکہ آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے جبکہ امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہاہے کہ امریکی بحریہ جلد ہی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرے گی۔ایرانی پاسداران نے کہا کہ ٹرمپ ابھی تک ہرمز کھولنے کے لیے جہاز نہ بھیج سکے، ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے، ابھی سمندر میں میزائل اور ڈرون کے علاوہ کچھ بڑا ظاہر ہی نہیں کیا۔
سینیٹ میں امریکی حملے روکنے کی قرارداد مسترد
امریکی سینیٹ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر حملے روکنے کیلئے صدر ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی قرار داد مسترد کر دی۔خبر ایجنسی کے مطابق 100 رکنی امریکی سینیٹ میں قرارداد 47 کے مقابلے 52 ووٹوں سے مسترد کی گئی، سینیٹرز کی اکثریت نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی، ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں پارٹیوں کے سینیٹرز کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران پر فضائی حملے روکے جائیں اور ان حملوں کیلئے کانگریس سے منظوری لی جائے۔امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی اکثریت ہے، ری پبلکنز کے 53 اور حزب اختلاف ڈیموکریٹس کی 45 نشستیں ہیں، جبکہ 2 آزاد امیدوار اپوزیشن پارٹی ڈیموکریٹس کے حق میں ہیں۔

اسرائیلی و امریکی افواج کے اندھا دھند حملے
اسرائیلی اور امریکی فوج کے ایران پر اندھا دھند حملے جاری ہیں، تہران، قم، ہمدان، اصفہان، شیراز اور کرمان سمیت ایران کے درجنوں شہروں پر بمباری کی گئی، ایرانی شہر سننداج میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی عمارت پر حملے ہوئے۔غاصب قوتوں کے حملوں کی شدت سے ریڈیو اور ٹیلی ویژن عمارت کے آس پاس کے گھروں کی کھڑکیوں کے شیشیے ٹوٹ گئے، تہران میں آزادی اسکوائر کے مغرب میں کئی مقامات پر بمباری کی گئی، اسرائیل نے مہرآباد ایئرپورٹ کے علاقے میں بھی حملہ ہوا۔
ایران کی جانب سے 19 ویں لہر کا آغاز
ادھر ایران کے اسرائیل پرمیزائلوں اور ڈرونز سے حملے ہوئے ہیں، پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملوں کی 19 ویں لہر کا آغاز کر دیا۔ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں امریکی فوج کے اڈوں کونشانہ بنایا، امریکا و اسرائیل پر 40 سے زائد میزائلوں سے حملہ کیا۔ترجمان ایرانی نے کہا کہ حملوں میں امریکا و اسرائیل کے 10 ڈرونز تباہ کر دیے گئے، امریکا اور اسرائیل نے رجیم چینج کی کوشش کی تو اسرائیل کی جوہری سائٹس کو نشانہ بنائیں گے۔
حزب اللہ کا تل ابیب کے جنوب میں فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
حزب اللہ نے تل ابیب کے جنوب میں فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ اسرائیلی آئرن ڈوم ریڈار سسٹم پر ڈرون کے ذریعے کیا گیا۔سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ صبر کی ایک حد ہوتی ہے، اب بس کھلی جنگ ہے، اسرائیلی حملے منظم جارحیت پر مبنی ہیں، ہم قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں،سرنڈر نہیں کریں گے، امن کیلئے پہلی شرط اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ اور لبنان سے اسرائیل کا انخلا ہے۔
سعودی عرب نے الخرج سٹی کے قریب آنے والے 3 کروز میزائل مار گرائے
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی فورسز نے الخرج سٹی کے قریب آنے والے 3 کروز میزائل مار گرائے، بیان میں کہا گیا کہ بروقت کارروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



  تازہ ترین   
ایرانی پاسداران انقلاب کا آپریشن وعدہ صادق 4 کا 19 واں مرحلہ شروع کرنے کا اعلان
پاکستان کا بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر تشویش کا اظہار
لبنان میں حماس رہنما شہید، قطر، بحرین اور آذربائیجان میں دھماکے، ایرانی ٹی وی اور ریڈیو نشانہ
وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، مشرق وسطی پر اعتماد میں لیا
قتلِ عام کو روکا، حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا: امریکی صدر
امریکی سینیٹ ایران پر حملہ روکنے میں ناکام، سعودیہ کا ایرانی کروز میزائل گرانے کا دعویٰ
روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کرسکتا ہے: پیوٹن
عراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کر دیا، امریکا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر