میڈرڈ،برسلز(نیشنل ٹائمز) ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت سے انکار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کوچار لفظی جواب ‘‘نو ٹو دی وار ’’ کا پیغام دیا ہے ۔ٹرمپ نے سپین کو خراب اتحادی قرار دیتے ہوئے تجارت ختم کرنے کی دھمکی دی تھی کیونکہ میڈرڈ نے ایران پر حملے کیلئے امریکی فوج کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔دوسری جانب یورپی رہنماؤں نے سپین کی تائید اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ یورپی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو یورپی یونین کے مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا۔فرانسیسی صدر میکخواں نے بھی ہسپانوی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا ،سپین کے وزیر خارجہ الباریس نے اس تاثر کو مسترد کر دیا ہے کہ میڈرڈ نے ایران کے خلاف کارروائی کیلئے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ قبل ازیں وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سپین امریکی فوج کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہو گیا ہے ۔
ٹرمپ کو چار لفظی جواب ’’نو ٹو دی وار ‘‘:ہسپانوی وزیر اعظم ، یورپی یونین کی تائید



