سی این این کے سروے میں 59 فیصد امریکیوں کی ایران پر حملے کی مخالفت

واشنگٹن (شِنہوا) سی این این کے ایک تازہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 59 فیصد امریکیوں نے ایران کے خلاف فوجی اقدامات کے امریکی فیصلے کی مخالفت کی ہے۔
ایس ایس آر ایس کی جانب سے کیا جانے والا سروے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے شروع کرنے کے فوری بعد کیا گیا۔
60 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاس صورتحال کو سنبھالنے کا کوئی واضح منصوبہ ہے اور 62 فیصد امریکیوں نے کہا کہ انہیں مزید فوجی کارروائی کے لئے کانگریس کی منظوری لینی چاہیے۔
39 فیصد امریکیوں نے کہا کہ امریکہ نے فوجی طاقت استعمال کرنے سے پہلے سفارت کاری کے لئے زیادہ کوششیں نہیں کیں۔ صرف 27 فیصد امریکی سمجھتے ہیں کہ امریکہ نے سفارت کاری کی مناسب کوشش کی اور 33 فیصد نے غیر یقینی کا اظہار کیا۔
56 فیصد امریکیوں نے کہا کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل المدتی فوجی تصادم کو کم از کم کسی حد تک ممکن سمجھتے ہیں، جن میں سے 24 فیصد اسے ایک نہایت ممکنہ نتیجہ قرار دیتے ہیں۔
یہ تازہ ترین سروے روئٹرز اور اپسوس کے سروے کے ایک دن بعد جاری کیا گیا ہے، اس سروے میں بھی 43 فیصد امریکیوں نے ایران پر حملے کی مخالفت کی تھی۔ دونوں سروے اس وقت جاری کئے گئے ہیں جب ڈیموکریٹک اور ریپبلکن قانون ساز ایران پر حملے کے متعلق بہت زیادہ تقسیم کا شکار ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر