خلیجی سٹاک مارکیٹس شدید مندی کا شکار ، یو اے ای مارکیٹ 2 دن کیلئے بند

ریاض،دبئی ،کویت سٹی(نیشنل ٹائمز) مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث خلیجی سٹاک مارکیٹس شدید مندی کا شکار ہو گئیں ،یو اے ای حکام نے پیر اور منگل کو سٹاک مارکیٹس بند رکھنے کا حکم دے دیا،ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد ہنگامی فیصلہ کیا گیا ، خبر ایجنسی کے مطابق ابوظہبی سکیورٹیز ایکسچینج اور دبئی فنانشل مارکیٹ دو دن بند رہیں گی، امارات کی مارکیٹس میں اربوں ڈالر کے اثاثے عارضی طور پر معطل کر دئیے گئے ،دبئی حکام نے اتوار کو اعلان کیا کہ اس اقدام کا مقصد بڑھتے ہوئے اقتصادی عدم استحکام کے درمیان سرمایہ کاروں کو جائزہ اور خطرات کے تخمینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔کیونکہ خلیجی منڈیوں نے پہلے ہی کشیدگی کے باعث بھاری نقصان اٹھایا ہے سعودی عرب کے بینچ مارک انڈیکس میں 4 فیصد سے زائد کمی، عمان کے انڈیکس میں 3 فیصد جبکہ مصر میں 5اعشاریہ44 فیصد کمی ہوئی ، کویت نے بھی سٹاک ٹریڈنگ مکمل طور پر معطل کر دی، خطے میں معاشی دباؤ اور سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھ گئی ہے جب کہ تیل کمپنیوں کے حصص کچھ حد تک فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ سرمایہ کار تیل کی بڑھتی قیمتوں اور عالمی عدم استحکام کے باعث محفوظ اثاثوں جیسے سونے اور بانڈز کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ منڈیوں میں مزید اتار چڑھاؤ ممکن ہے کیونکہ تیل کی قیمتیں بڑھنے اور سپلائی خطرات مارکیٹ پر دباؤ میں اضافہ کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
کویت میں متعدد امریکی فوجی طیارے تباہ، ایران کا ایک جنگی جہاز ایف 15 گرانے کا دعویٰ
لائیو: اسرائیل کے لبنان پر حملے میں 31 شہید، ایران کا امریکا سے مذاکرات سے انکار
بھارتی قبضے سے کشمیر کی آزادی تک جنوبی ایشیا محفوظ نہیں ہو سکتا: صدر زرداری
ایران پر حملہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، 16000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
ایران پر حملے کے لیے امریکا پر دباؤ نہیں ڈالا: سعودی ترجمان
کویتی فضائی دفاعی نظام نے غلطی سے امریکی لڑاکا طیارے مار گرائے: امریکی سینٹ کام
خلیجی ملکوں پر ایرانی حملے افسوسناک، پاکستان مذاکرات کا حامی ہے: اسحاق ڈار
لبنان میں 31 شہید، امریکی طیارہ تباہ، ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش، ایران کا صاف انکار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر