ایران پر حملہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، 16000 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی(نیشنل ٹائمز) امریکا، اسرائیل کے ایران پر حملے کے پاکستان سٹاک مارکیٹ پر بھی شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، پی ایس ایکس میں شدید مندی سے ٹریڈنگ عارضی طور پر بند کر دی گئی، ایک گھنٹہ بند رہنے کے بعد کاروبار کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست مندی دیکھنے میں آئی، 15 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار 991 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔کاروبار میں بڑی گراوٹ کے بعد سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ عارضی طور پر بند کرنا پڑی۔تاہم ایک گھنٹہ بند رہنے کے بعد کاروبار کا دوبارہ آغاز ہوگیا، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 16 ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 51 ہزار 795 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 62 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب مشرق وسطی میں جنگ سے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس بری طرح لڑ کھڑا گئیں۔رپورٹ کے مطابق ممبئی سٹاک ایکسچینج کا سینسیکس 967 پوائنٹس کم، جاپان کی مارکیٹ میں 1.9 فیصد کمی، خلیجی ممالک کی سٹاکس مارکیٹس میں شدید گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر