خامنہ ای کی غائبانہ نمازِ جنازہ کا اہتمام کرینگے :حافظ نعیم

کراچی(نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی غائبانہ نمازِ جنازہ کا اہتمام کرے گی اور یہ نقصان صرف ایران کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایران میں رجیم چینج کی بات کرنا عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے اور کسی ملک کی قیادت کو ٹارگٹ کرنا بدترین ریاستی دہشت گردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی تاریخ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے بھری پڑی ہے ، امریکا اور اسرائیل نے ایک بار پھر خود کو دہشت گرد ریاستیں ثابت کیا ہے ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر کھلے عام حملے کئے گئے ہیں، امریکا کی تاریخ ہے اس نے ہمیشہ امن کو پامال کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی حکومت کو ایران کو کھلے عام سپورٹ کرنا چاہیے اور ہمارے حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہیے ، امریکا کسی کا دوست نہیں۔



  تازہ ترین   
کویت میں متعدد امریکی فوجی طیارے تباہ، ایران کا ایک جنگی جہاز ایف 15 گرانے کا دعویٰ
لائیو: اسرائیل کے لبنان پر حملے میں 31 شہید، ایران کا امریکا سے مذاکرات سے انکار
بھارتی قبضے سے کشمیر کی آزادی تک جنوبی ایشیا محفوظ نہیں ہو سکتا: صدر زرداری
ایران پر حملہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، 16000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
ایران پر حملے کے لیے امریکا پر دباؤ نہیں ڈالا: سعودی ترجمان
کویتی فضائی دفاعی نظام نے غلطی سے امریکی لڑاکا طیارے مار گرائے: امریکی سینٹ کام
خلیجی ملکوں پر ایرانی حملے افسوسناک، پاکستان مذاکرات کا حامی ہے: اسحاق ڈار
لبنان میں 31 شہید، امریکی طیارہ تباہ، ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش، ایران کا صاف انکار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر