مقبوضہ بیت المقدس (نیشنل ٹائمز) بیت شمش میں ایرانی میزائل حملے میں کم ازکم 9 اسرائیلی ہلاک جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ آج بیت شمش میں ایرانی میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت اس وقت ایک عوامی بم شیلٹر میں موجود تھی۔متعلقہ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ غالب امکان ہے کہ میزائل براہِ راست پناہ گاہ پر گرا اور ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر وہیں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جون میں ایران کے ساتھ گزشتہ جھڑپوں کے دوران پولیس کو یہ علم ہوچکا تھا کہ عوامی پناہ گاہیں براہِ راست بیلسٹک میزائل کے حملے کی شدت برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔عرب میڈیا کے مطابق بیت شمش کےعلاقےمیں اسرائیل کی نیوکلئیرتنصیبات سمیت دیگر حساس تنصیبات موجود ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس بار ے میں تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ایرانی میزائل کو روکا کیوں نہ جاسکا۔
مقبوضہ بیت المقدس کے نواح میں بیت شمش میں ایران کا میزائل حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک



