کراچی: امریکی قونصلیٹ پر مظاہرین کا شدید احتجاج، جھڑپوں کے دوران 9 افراد جاں بحق

کراچی(نیشنل ٹائمز)گزشتہ روز ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملے کے خلاف کراچی میں مظاہرین نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران جھڑپوں میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے امریکی قونصل خانے پر پتھراؤ کیا گیا جس پر پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس شیل کا استمال کیا اور مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق امریکن قونصل خانے کے قریب جھڑپوں میں اب تک 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔سول اسپتال حکام کے مطابق ٹراما سینٹر میں 8 لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ 24 زخمی افراد بھی اسپتال لائے گئے ہیں، یہ افراد فائرنگ، لاٹھی چارج اور دھکم پیل میں زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ احتجاج کے باعث سلطان آباد سے مائی کولاچی کی طرف جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے جبکہ اطراف میں ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔اسی طرح بوٹ بیسن سے آنے والی گاڑیوں کو مائی کولاچی پھاٹک سے یوٹرن کروایا جا رہا ہے جبکہ پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک کو پارک کٹ سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر