امریکا و اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی دہشتگردی، پاکستان واضح موقف اپنائے : حافظ نعیم

کراچی(نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کا مل کر ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ، دونوں نے اپنے شیطانی مقاصد کے حصول کیلئے پورے مشرق وسطیٰ کو شدید خطرے میں ڈال دیا ، جس کے نتائج انتہائی تباہ کن ثابت ہوں گے ، پاکستانی حکمرا ن یہ سبق ہمیشہ یاد رکھیں کہ امریکا کسی کا دوست نہیں بلکہ وہ صرف اپنے مفادات کیلئے ممالک اور قوموں کو استعمال کرتا ہے ،پاکستان آزاد، خودمختار اور جرات مندانہ خارجہ پالیسی اپنائے اور امت مسلمہ کے مفادات کے تحفظ کیلئے واضح مؤقف اختیار کرے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کا باقاعدہ جنگ کی طرف بڑھنا انتہائی تشویشناک ہے ، ہمسایہ اسلامی ممالک کے درمیان یہ صورتحال دونوں طرف کے عوام کیلئے نہایت تکلیف دہ ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ پھر امریکا نے مذاکرات کو دھوکے کے طور پر استعمال کیا اور ثابت کر دیا اس کی پالیسی جنگ، خونریزی اور تباہی کے سوا کچھ نہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد ‘‘بورڈ آف پیس’’درحقیقت ‘‘بورڈ آف وار’’ہے جو دنیا کو امن نہیں بلکہ مسلسل جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے ،مسلم حکمران خوابِ غفلت سے بیدار ہوں اور اپنی آنکھیں کھولیں، ورنہ تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی،امریکا نے غزہ میں کئے گئے جنگی جرائم سے توجہ ہٹانے کیلئے جنگ کا مرکز تبدیل کیا ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گزشتہ 25 برسوں کے دوران امریکی سرپرستی میں عراق، افغانستان، لیبیا اور شام سمیت کئی مستحکم مسلم ممالک کو جارحیت کا نشانہ بنایا گیا ، جہاں ریاستی ڈھانچے کو تباہ کرکے انتشار، خانہ جنگی اور بدامنی پھیلائی گئی۔پاک افغان صورتحال پر بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع 25 کروڑ پاکستانیوں کی ترجیح اول ہے ، پاک افغان کشیدگی ایسے وقت شدت اختیار کررہی ہے جب تل ابیب میں بھارت اور اسرائیل اکٹھے ہیں اور یہ اتحاد پورے عالم اسلام کیلئے مہلک ہے ، طالبان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ بھارت ان کا دوست نہیں ہوسکتا ،افغان قیادت کوئی ایسا راستہ اختیار نہ کرے جس سے وہ عالم اسلام سے کٹ جائیں اور اسلام دشمن قوتوں کو اس کا فائدہ ہو۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اس اہم اور نازک موقع پر قومی مشاورت سے گریز ناقابل فہم ہے ، فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے ، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے ۔انہوں نے زوردیا کہ اس صورت حال میں ضروری ہے کہ عالم اسلام کے جید علماء ماضی کی طرح سامنے آئیں اور پاک افغان جنگ کی آگ کو ٹھنڈا کرنے میں کردار ادا کریں۔ چین ، ترکی ، قطر اور سعودی عرب بھی از سر نو کردار ادا کریں،پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ اسرائیل کیلئے ناقابل برداشت ہے ، عالم اسلام میں اتحاد و اتفاق کی ہر کوشش کو زائل کرنا یہود و ہنود کے ایجنڈے کا حصہ ہے ۔



  تازہ ترین   
ایران کے ساتھ جنگ میں 3 امریکی فوجی مارے گئے: امریکی سینٹرل کمانڈ
ایرانی سپریم لیڈرکی شہادت پر وزیراعظم کااظہار افسوس، بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار
ایران کا امریکی ائیرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن پربیلسٹک میزائلوں سے حملہ
مقبوضہ بیت المقدس کے نواح میں بیت شمش میں ایران کا میزائل حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک
امریکا کے اڈے آپ کے بجائے امریکی سرزمین شمار ہوں گے، علی لاریجانی کا خطے کے ممالک کیلئے پیغام
امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
کراچی: امریکی قونصلیٹ پر مظاہرین کا شدید احتجاج، جھڑپوں کے دوران 9 افراد جاں بحق
آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید، ایران کی 27 مقامات پر حملوں سے نئی لہر شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر