قربانیوں کے بدلے دشمن کی سہولت کاری نامنظور:خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کی قربانیوں کا صلہ دشمن کی سہولت کاری کی صورت میں ملنا کسی صورت قبول نہیں، طالبان ہمارے دشمن کو بیشک اپنے گھر بسائیں لیکن ان کے ساتھ ملکر ہمارے ساتھ دشمن کا کردار ادا نہ کریں، اپنی سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ ہماری روایت ، ثقافت اور دین سکھاتا ہے کہ جس گھر میں پناہ لی ہو اس کی خیر مانگتے ہیں۔ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی جنگوں میں سوویت یونین کے خلاف پاکستان دل و جان کے ساتھ آپ کے ساتھ کھڑا تھا۔آپ ہمارے مہمان رہے، ہم نے آپ کے خاندانوں کی دہائیوں تک مہمانداری کی۔ تب کے لاکھوں مہمانوں میں سے لاکھوں اب بھی پاک سرزمین پر پناہ گزین ہیں اور ہماری پاک مٹی سے رزق کماتے ہیں، آپ بھی بمعہ خاندان ہمارے مہمان رہے ہیں، سوویت یونین کے خلاف ہم نے مل کر جنگ لڑی، آپ کا اور ہمارا ایک ہی ہدف تھا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ہم پر امریکا کا مستقل الزام رہا کہ ہم حقانی نیٹ ورک کے سہولت کار ہیں اور ان کی اعانت کرتے ہیں۔ ہم سے آپ کا پتہ پوچھا جاتا تھا، کچھ یاد ہے آپ کو؟، ہم پر آپ کی سہولت کاری کا وہ الزام سچ تھا یا جھوٹ، یہ اب آپ ہی دنیا کو بتا دیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ 1979 سے نائن الیون تک بھی ہم آپ کی آپس کی لڑائیاں ختم کراتے رہے ، ہم سب کو مکہ معظمہ لے جا کر صلح کرواتے رہے حالانکہ آپ سب ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے۔ہم نے آپ کے بزرگوں سے لے کر تین نسلوں کی مہمان نوازی کی ہے لیکن صلہ کیا ملا؟ آپ ہمارے قاتلوں کو پناہ دے رہے ہیں اور معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کو سینے سے لگا رہے ہیں۔ میں کابل گیا آپ سے ملاقات ہوئی تھی۔ ایک درخواست کی تھی ہمارے دشمنوں کے حلیف نہ بنیں، اعانت نہ کریں۔ آپ نے رقم ما نگی ہم وہ بھی دینے کو تیار تھے مگر ضمانت کوئی نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ جس نسبت سے آپ کو حقانی پکارا جاتا ہے وہ بہت عظیم بزرگ تھے ،اس نام کی ہی لاج رکھیں، ہم آپ سے کچھ بھی نہیں مانگتے ، آپ اپنے گھر راضی رہیں ہم اپنے گھر راضی ہیں۔اللہ اکبر،پاکستان زندہ باد۔



  تازہ ترین   
ایران کے ساتھ جنگ میں 3 امریکی فوجی مارے گئے: امریکی سینٹرل کمانڈ
ایرانی سپریم لیڈرکی شہادت پر وزیراعظم کااظہار افسوس، بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار
ایران کا امریکی ائیرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن پربیلسٹک میزائلوں سے حملہ
مقبوضہ بیت المقدس کے نواح میں بیت شمش میں ایران کا میزائل حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک
امریکا کے اڈے آپ کے بجائے امریکی سرزمین شمار ہوں گے، علی لاریجانی کا خطے کے ممالک کیلئے پیغام
امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
کراچی: امریکی قونصلیٹ پر مظاہرین کا شدید احتجاج، جھڑپوں کے دوران 9 افراد جاں بحق
آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید، ایران کی 27 مقامات پر حملوں سے نئی لہر شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر