اسرائیلی حملوں میں ایرانی قیادت کو بھاری نقصان، وزیر دفاع اور پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ کی شہادت کا دعویٰ

تہران (نیشنل ٹائمز) ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں میں ایرانی وزیر دفاع اور ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ کی شہادت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر نصیر زادہ اور ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور شہید ہو گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ معلومات اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے باخبر دو ذرائع اور ایک علاقائی ذریعے نے فراہم کی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کیے گئے ہیں، جن میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے متعدد سینئر کمانڈرز اور سیاسی حکام کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایران نے ان حملوں کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کے خلاف اپنی جوابی مہم کو ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے خطے میں موجود متعدد امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کا ففتھ فلیٹ بھی شامل ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی اڈوں کے علاوہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں (اسرائیل) کے مرکزی حصوں میں واقع فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ امریکی فوج اور صہیونی حکومت کے خلاف کیا جا رہا ہے، جس کے تحت دشمن کے علاقائی اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر