عابدجان(نیشنل ٹائمز) نائیجر میں دہشت گردوں نے مالی کی سرحد کے قریب کئی دیہات میں ملیشیا کے 25 ارکان کو ہلاک کر دیا۔مقامی سول ایسوسی ایشن کے ایک رہنما نے بتایا کہ 25 نوجوان سیلف ڈیفنس فائٹرز تھے جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔جن کا تعلق قریبی دیہات ڈوکو مکانی، ڈوکو دجیندے ، ڈوکو سراؤ اور ڈوکو کوئیریٹگی سے تھا ۔ تنازعات کی نگرانی کرنے والی این جی او نے کہا کہ 2025 میں تلبیری وسطی ساحل کا سب سے مہلک علاقہ بن گیا، جہاں 1200 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔
نائیجر:دہشت گردوں کا سرحدی دیہات میں حملہ ،ملیشیا کے 25ارکان ہلاک



