حقانی صاحب ہمارے دشمن کو بیشک بسائیں، دشمن کا کردار ادا نہ کریں: خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حقانی ہمارے دشمن کو بیشک اپنے گھر بسائیں، اس کے ساتھ ملکر دشمن کا کردار ادا نہ کریں، اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان رجیم کو پیغام دیتے ہوئے کہا حقانی صاحب سوویت یونین کے خلاف پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا تھا، آپ ہمارے مہمان رہے، آپ کے خاندانوں کی دہائیوں تک مہمان نوازی کی، لاکھوں افغان شہری ابھی بھی پاک سرزمین پر پناہ گزین ہیں۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حقانی صاحب آپ اور آپ کا خاندان بھی ہمارا مہمان رہا، صلہ کیا ملا آپ نے ہمارے قاتلوں کو پناہ دی، آپ ہمارے گلی محلوں کو خون سے رنگین کرنے والوں کے حلیف بنے، کابل میں آپ سے ملاقات ہوئی، درخواست کی دشمنوں کے حلیف نہ بنیں، اعانت نہ کریں۔وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ آپ نے رقم مانگی ہم وہ بھی دینے کو تیار تھے مگر ضمانت کوئی نہیں تھی، جس نسبت سے آپ کو حقانی پکارا جاتا ہے وہ بہت عظیم بزرگ تھے، اس نام کی لاج رکھیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر