لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف جاری کریک ڈائون تیز کردیا ہے ، اب تک 32 ہزار 588 افغان باشندے ڈی پورٹ کر دئیے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت 90 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں جن کے انخلا کا عمل جاری ہے اعداد و شمار کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 12 ہزار 273 مرد، 6 ہزار 661 خواتین اور 13 ہزار 654 بچے شامل ہیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، عبدالکریم نے صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔
غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈائون تیز،اب تک 32 ہزار 588ڈی پورٹ



