افغان جارحیت پر سینیٹ میں یکجہتی،قومی سلامتی کا پہلو نمایاں رہا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سینیٹ میں افغانستا ن کی حالیہ جارحیت کے خلاف منظور کی گئی متفقہ قرارداد کے بعد ایوان کا ماحول غیرمعمولی یکجہتی کا مظہر دکھائی دیا۔ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی تقاریر میں سیاسی اختلافات کے بجائے قومی سلامتی کا پہلو نمایاں رہا اور بار بار اس عزم کا اظہار کیا جاتا رہا کہ دفاعِ وطن کے معاملے پر پوری قوم ایک صفحے پر ہے ۔ قرارداد کی منظوری کے بعد مختلف ارکان نے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور افغان اقدام کو بلااشتعال قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ چار دہائیوں میں افغانستان کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں، اس کے باوجود حالیہ پیش رفت افسوسناک ہے ۔ ایوان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایسے مواقع پر تمام سیاسی و گروہی اختلافات پسِ پشت ڈال دینا ہی قومی تقاضا ہے ۔اجلاس کے دوران یہ تاثر بھی نمایاں رہا کہ عوامی سطح پر پائے جانے والے غم و غصے کی بازگشت ایوان میں سنائی دے رہی ہے ۔ ارکان نے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی مسلح افواج ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پوری طرح مستعد ہیں۔ گفتگو کا مرکزی نکتہ یہی رہا کہ داخلی اتحاد اور یکجہتی ہی پاکستان کے استحکام اور دفاع کی اصل ضمانت ہے ، اور اسی جذبے کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔



  تازہ ترین   
ایران کا ایک بار پھر اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ، عمارتوں میں آگ بھڑک اُٹھی
اسرائیلی حکام کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت ملنےکا دعویٰ
ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر اسرائیلی حملہ، شہدا کی تعداد 165 ہو گئی
امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ طور پر ایران پر حملہ، تہران سمیت کئی شہروں پر میزائل داغ دیے، ایران نے جوابی حملہ کردیا
قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں دراندازی ناکام، قندھار میں فوجی ہیڈکوارٹرز پر بمباری
آپریشن غضب لِلحق کے دوران 331 افغان طالبان ہلاک، 104 چوکیاں تباہ، 22 پر قبضہ
یہ جنگ نہیں، شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی: ترجمان وزیراعظم
حقانی صاحب ہمارے دشمن کو بیشک بسائیں، دشمن کا کردار ادا نہ کریں: خواجہ آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر