یہ جنگ نہیں، شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی: ترجمان وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستانی وزیرِاعظم کے ترجمان مشرف زیدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کے خلاف اعلان جنگ کرنے کی ضرورت نہیں تاہم سرحد پار کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک افغان طالبان اور دہشتگرد گروہوں کے درمیان تعلق ختم نہیں ہو جاتا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران وزیراعظم کے ترجمان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا پاکستان نے افغانستان کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا ہے؟ اس بارے میں مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ ہمیں جنگ کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں، یہ جنگ نہیں ہے، جنگ دو ملکوں کے درمیان ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی ضرورت کے مطابق اقدامات کر رہا ہے تاکہ پاکستانی سرزمین اور پاکستان کے عوام کا افغان سرزمین سے آنے والی دہشتگردی سے دفاع کیا جا سکے۔مشرف زیدی نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان مخالف شدت پسندی کو افغان طالبان کی عبوری حکومت کی حمایت حاصل ہے۔اس سوال پر کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد کیسے بحال ہو گا، مشرف زیدی نے کہا کہ ہم اعتماد قائم نہیں کریں گے بلکہ آگ کی دیوار تعمیر کریں گے تاکہ اپنی سرزمین اور عوام کو تحفظ دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اور بھارت کو اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ طالبان کو دوحہ معاہدے کی شرائط پوری کرنا ہوں گی جن میں درج ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے اس کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔مشرف زیدی نے یہ بھی کہا کہ اگر افغان طالبان اپنی سرزمین پر شدت پسندی کے ٹھکانوں کو ختم نہیں کریں گے تو یہ کام پاکستان کرے گا، ہم یہ کارروائیاں جاری رکھیں گے جب تک افغان طالبان اور دہشتگرد گروہوں کے درمیان تعلق ختم نہیں ہو جاتا۔



  تازہ ترین   
ایران کا ایک بار پھر اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ، عمارتوں میں آگ بھڑک اُٹھی
اسرائیلی حکام کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت ملنےکا دعویٰ
ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر اسرائیلی حملہ، شہدا کی تعداد 165 ہو گئی
امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ طور پر ایران پر حملہ، تہران سمیت کئی شہروں پر میزائل داغ دیے، ایران نے جوابی حملہ کردیا
قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں دراندازی ناکام، قندھار میں فوجی ہیڈکوارٹرز پر بمباری
آپریشن غضب لِلحق کے دوران 331 افغان طالبان ہلاک، 104 چوکیاں تباہ، 22 پر قبضہ
یہ جنگ نہیں، شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی: ترجمان وزیراعظم
حقانی صاحب ہمارے دشمن کو بیشک بسائیں، دشمن کا کردار ادا نہ کریں: خواجہ آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر